تاریخ ساز لمحہ: جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف برداری

جسٹس عالیہ نیلم (Justice Aalia Neelum) نے لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس (Chief Justice of the Lahore High Court) کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ یہ تاریخی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے انہیں حلف دیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز(Chief Minister Punjab Maryam Nawaz) ، جسٹس شجاعت علی خان، وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، جج صاحبان، سابق ججز، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، لاء افسران اور انتظامی افسران موجود تھے۔

حلف برداری کے بعد، چیف جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ پہنچیں جہاں انہیں پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جسٹس عالیہ نیلم (Justice Aalia Neelum) کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کی متفقہ منظوری اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی توثیق کے بعد عمل میں آئی۔

جسٹس عالیہ نیلم، جو 12 نومبر 1966ء کو پیدا ہوئیں، نے 1995ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1996ء میں بطور وکیل اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی بطور چیف جسٹس تعیناتی نے پاکستان کی عدلیہ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔