سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق اہم فیصلہ متوقع

سپریم کورٹ ( Supreme Court) میں آج مخصوص نشستوں کے کیس پر اہم مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ( Chief Justice Qazi Faez Isa) کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں پر غور کیا۔ کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ کے اجلاس میں تمام ججز موجود تھے۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق غور و خوض کیا گیا، جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔

سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں پر تشکیل دیے گئے فل کورٹ بینچ نے 31 مئی کو سماعت کا آغاز کیا تھا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 77 متنازع نشستیں سنی اتحاد کونسل(Sunni Ittehad Council) کو ملنی چاہیے تھیں لیکن دیگر جماعتوں کو مل گئیں، جن میں قومی اسمبلی(National Assembly) کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں (provincial assemblies.) کی 55 نشستیں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر ان نشستوں کو معطل کر دیا تھا۔ معطل نشستوں میں پنجاب سے خواتین کی 11، خیبر پختونخوا سے 8، اور قومی اسمبلی میں 3 اقلیتی نشستیں شامل ہیں۔ معطل نشستوں میں ن لیگ کو 14، پیپلز پارٹی کو 5، جے یو آئی ف کو 3 اضافی نشستیں ملی تھیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی ف کو 10، مسلم لیگ ن کو 7، پیپلز پارٹی کو 7، اور اے این پی کو 1 اضافی نشست ملی تھی۔ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو 23، پیپلز پارٹی کو 2، پی ایم ایل ق اور استحکامِ پاکستان پارٹی کو ایک ایک اضافی نشست ملی تھی۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو 2 اور ایم کیو ایم کو 1 مخصوص نشست ملی تھی۔

اجلاس کے بعد سپریم کورٹ ( Supreme Court ) کی جانب سے آج کے فیصلے کا انتظار ہے، جو ملکی سیاست پر اہم اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔