غزہ میں اسکول پر فضائی حملہ: انسانی المیے کی داستان

خان یونس کے العودہ اسکول (Al-Awda School in Khan Younis) پر اسرائیلی (Israeli ) فضائی حملے (Airstrike) نے کم از کم 25 فلسطینیوں (Palestinians) کی جان لے لی، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق 53 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے، اور جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اسکول، جو اقوام متحدہ (United Nations) کے زیر انتظام بے گھر خاندانوں کو پناہ دے رہا تھا، ایک محفوظ پناہ گاہ سمجھی جاتی تھی، لیکن اس حملے نے اس محفوظ پناہ گاہ کو موت کے کنویں میں بدل دیا۔

حماس (Hamas ) نے اس فضائیچ حملے(Airstrike) پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے واقعات سے جنگ بندی مذاکرات کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس صورتحال میں بین الاقوامی برادری کی فوری مداخلت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے المیوں سے بچا جا سکے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔