ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ناکامی کے بعد قومی کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (T20 World Cup) میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ بورڈ نے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں شروع کر دی ہیں۔ سب سے پہلے مرحلے میں قومی سلیکشن کمیٹی (national selection committee) کے با اثر رکن وہاب ریاض کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

وہاب ریاض(wahab riaz) ، جو محسن نقوی کے ساتھ پنجاب حکومت میں وزیر کھیل کے عہدے پر فائز تھے، ورلڈ کپ کے دوران سینئر منیجر کی اضافی ذمہ داریاں بھی سنبھال رہے تھے۔ ان کے علاوہ قومی سلیکشن کمیٹی کے ایک اور رکن عبدالرزاق (Abdul Razzaq) کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (T20 World Cup) کے لئے بلال افضل، محمد یوسف، اور اسد شفیق کو نئی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پیر کی شب محسن نقوی نے لاہور میں کوچز جیسن گلسپی اور گیری کرسٹین سے ملاقات کی، جس میں بابر اعظم کو مدعو نہ کیے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ یہ خبریں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ بابر اعظم اپنی کپتانی بچانے میں ناکام رہ سکتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔