گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری: 200 یونٹ تک بجلی پر اضافی ٹیرف واپس لینے کی تجویز

وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو 200 یونٹ (200 Units) تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی ٹیرف میں اضافے کو واپس لینے کے سلسلے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، نیپرا کل وفاقی حکومت کی بجلی کے بنیادی ٹیرف کے حوالے سے درخواست کی سماعت کرے گی۔

حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کو تین ماہ تک ٹیرف اضافے سے مستثنیٰ کیا جائے۔

نیپرا کو بھجوائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ریلیف 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین دونوں کے لیے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، درخواست میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کے لیے 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک کا اضافہ منظور کیا گیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی تا ستمبر 2024ء کے دوران 200 یونٹ (200 Units) والے صارفین کو ٹیرف میں اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔