پنجاب حکومت کا ’روشن گھرانہ‘ پروگرام: 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو سولر پینلز دینے کی منظوری.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز (Chief Minister Punjab Maryam Nawaz) نے 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو سولر پینلز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں کل صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں ‘روشن گھرانہ’ پروگرام (Roshan Gharana programme) کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق، ‘روشن گھرانہ’ پروگرام (Roshan Gharana programme منصوبے کے تحت سولر پینلز کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت برداشت کرے گی، جبکہ صارفین انہیں 5 سال کی آسان اقساط پر حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز(Maryam Nawaz) نے اس موقع پر کہا کہ ہم عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ماضی کی مشکلات سے بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔