کل سے ہڑتال ہو گی، پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن

عبدالسمیع خان چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (Petroleum Dealers Association) کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہ نکلا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ہڑتال ہوگی کیونکہ زیادہ ٹیکسوں کی وجہ سے کاروبار نہیں چل سکتے۔ آج رات سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنا شروع کر دیں گے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات نہیں مانتی، مذاکرات نہیں ہوں گے۔

عبد السمیع خان نے کہا کہ بجٹ میں ڈیلرز پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا ہے۔ حکومت سے بارہا درخواست کی گئی کہ یہ ٹیکس واپس لیا جائے۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ مطالبات نہیں مانے جارہے، ہڑتال کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

نائب صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب ماجد انصاری نے کہا کہ 5 جولائی کو ہڑتال ہوگی، ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

دوسری جانب ایسوسی ایشن کے پنجاب کے رہنماؤں نے ہڑتال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (Petroleum Dealers Association) پنجاب کے رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جزوی ہڑتال کا امکان ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔