جسٹس عالیہ نیلم پہلی خاتون چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر

جوڈیشل کمیشن کا متفقہ فیصلہ نے جسٹس عالیہ نیلم (Justice Alia Neelam) کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری متفقہ طور پر دی گئی۔ جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بنیں گی۔ وہ 12 نومبر 1966 کو پیدا ہوئیں۔

جسٹس عالیہ نیلم (Justice Alia Neelam) نے 1995ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور یکم فروری 1996ء کو بطور وکیل پریکٹس کا آغاز کیا۔

ذرائع کے مطابق، جوڈیشل کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے 3 ناموں، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، اور جسٹس عالیہ نیلم پر غور کیا گیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔