ریٹرن فائلنگ میں تاخیر پر سختی: 5 کروڑ سے زائد مالیت والوں پر اضافی ٹیکس کا اعلان

ٹیکس نادہندگان پر ریٹرن فائل (Return file) کرنے میں تاخیر پر بھی اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ 5 کروڑ مالیت رکھنے والے افراد اگر تاخیر سے ریٹرن فائل (Return file) کریں گے تو ان پر 6 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا۔

10 کروڑ مالیت والے پر 7 فیصد اور اس سے زائد مالیت والے فائلرز پر 8 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ کمرشل پراپرٹی، اوپن پلاٹ، اور رہائشی پلاٹس کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائے گی۔

فائلرز کو ان پلاٹس پر 3 فیصد، لیٹ فائلرز کو 5 فیصد، اور نان فائلرز کو 7 فیصد ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنی ہوگی۔

چینی مینوفیکچررز کے لیے سپلائی پر 15 روپے فی کلو فکسڈ ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، جبکہ سگریٹس میں استعمال ہونے والے فلٹر پر 44 ہزار روپے فی کلو ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔