190 ملین پاؤنڈز کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی کے لیے چیئرمین نیب کی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 190 ملین پاؤنڈز کیس (190 million pounds case) میں بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

چیئرمین نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 14 مئی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ چیئرمین نیب نے درخواست میں کہا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے اختیارات استعمال کیے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ گواہان کے بیانات لینے کا اختیار نہیں رکھتی، اور اس نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست میں القادر ٹرسٹ کے لیے پیسے (190 million pounds case) کی منتقلی کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ چیئرمین نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ضمانت منظوری کے طریقہ کار پر 9 سوالات اٹھائے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس کرپشن اور کرپٹ پریکٹس پر بنایا گیا تھا اور اسے آئین اور نیب آرڈیننس کے تحت تیار کیا گیا تھا۔

چیئرمین نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گواہان کے بیانات کو ناقابلِ اعتماد قرار دیا، جو دراصل ٹرائل کورٹ کا اختیار ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔