زونگ فورجی نے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سالوشنز لیے Oladoc کے ساتھ شراکت داری کرلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے پاکستانی پلیٹ فارم Oladoc کے ساتھ ایک اہم شراکت داری کا اعلان کیاہے۔ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم پاکستان میں مریضوں کو طبی عملے کے ساتھ رابطے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کی خدمات تک رسائی کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

اس اسٹریٹجک تعاون کا مقصد زونگ فورجی کے صارفین اور ان کے خاندانوں کو ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سروسزکی بہتر سہولیات تک رسائی دینا ہے۔ اس اقدام سے زونگ فورجی لاکھوں صارفین کو اپنے گھروں میں رہتے ہوئے طبی ضروریات کو آسانی سے پورا کرنے کے لیے بااختیار بنا رہا ہے۔ زونگ فورجی کے صارفین اب روایتی طریقوں کو چھوڑ کر، صرف چند کلکس کے ذریعے پاکستان بھر کے معروف صحت کے ماہرین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے حوالے سے Oladoc کے سی ای او عابد زبیری نے کہا کہ،”یہ شراکت داری زونگ کے لاکھوں پاکستانی صارفین کو اعلیٰ معیار کی طبی خدمات فراہم کر کے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے منظر نامے میں خوشگوار تبدیلی لارہی ہے۔یہ شراکت داری Oladoc کے 25ہزار سے زائد مستند ڈاکٹروں کے وسیع نیٹ ورک سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صحت کی تیز،آسان اور سستی سہولیات دے گی جس سے کسی بھی جگہ پر موجود ضرورت مند صارفین کو فائدہ حاصل ہوگا۔

اس تعاون کے نتیجے میں،زونگ فورجی کے صارفین کو ڈیجیٹل ہیلتھ کیئرکی ایک جامع رینج تک رسائی حاصل ہو گی جس میں گھر بیٹھے ہی ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ وڈیو کال پرمفت مشاورت شامل ہے۔اس سے پاکستان بھر کے سرکردہ ڈاکٹروں کے ساتھ کلینک میں ملاقات کی فیس پر 20فیصد تک رعایت ملے گئی جو صحت سروسز کو سستا بناتی ہے۔Oladoc کے پلیٹ فارم سے لیب ٹیسٹوں پر 40فیصد تک رعایت ملے گئی جو صارفین کوتشخیص کی بروقت اور سستی سروسز کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔ادویات کی ہوم ڈیلیوری کاآرڈرزکرنے پر 10فیصد تک رعایت ملے گی اور بعض ضروری ادویات پررعایت بھی ہوگی۔سرجری اور پروسیجرز پررعایت ملے گی جو صارفین کو صحت کی ضروریات کے لیے آنے والے اخراجات کا انتظام کرنے میں مدد دے گی۔

زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے کہا کہ،”اپنے صارفین کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سلوشنزکی فراہمی کے لیے Oladocکے ساتھ شراکت داری پر ہم بہت خوش ہیں۔یہ شراکت داری صحت کی ہموار، موثر اور سستی سروسز فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے صارفین کی زندگیوں کوآسان بنانے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔“

یہ شراکت داری پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کو ڈیجیٹائز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے ہیلتھ سروسزمیں سہولیات کا ایک نیا معیار قائم کیا جا رہا ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔