آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانے کی حقیقت، وزیراعظم شہباز شریف کا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت ہے ہمیں عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ حالات کا یہی تقاضا ہے، آئی ایم ایف کا اگر آج جواب آگیا تو کل پیش کریں گے۔

وزیراعظم کا کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے خوشخبری ملے گی لیکن فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر آج آئی ایم ایف (IMF) کا جواب آگیا تو کل آپ کو بتادیں گے، پاکستان ورکس ڈپارٹمنٹ کے خاتمے کا اعلان ہوچکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی میں جاری بندر بانٹ اور کرپشن کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سب ممبرز اس کرپشن سے آگاہ ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔