پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی صلح، یوسف رضا گیلانی کا بڑا انکشاف

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی (Yusuf Raza Gilani) نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مصالحت ہوگئی ہے۔

جہلم میں پیر پشاوری کے سالانہ عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میڈیا اس اہم صلح کی خبر دینے میں پیچھے رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کر دیا ہے اور پیپلز پارٹی دھمکیوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں، لیکن ہم ان کی مدد کر رہے ہیں اور ملک کی معاشی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ حکومت مضبوط ہو۔

انہوں نے ماضی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیے گئے آپریشن کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں متاثر ہونے والے 20 لاکھ افراد آج بھی کیمپوں میں موجود ہیں۔

یوسف رضا گیلانی (Yusuf Raza Gilani) نے یہ بھی کہا کہ سی پیک اور چین سے تعلقات پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔