گوگل فار ایجوکیشن اور پاکستان: معیاری تعلیم کے لیے ڈیجیٹل ٹولز اور تربیت کا عہد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 20 جون 2024 کوگوگل فار ایجوکیشن (Google for Education) اور وفاقی وزارت تعلیم نے پاکستان میں لاکھوں طلباء کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت، پاکستان کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلیاں لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جس سے 26.2 ملین سے زائد بچوں کو اسکول تک لانے کی حکومتی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

گوگل اپنے کنٹری پارٹنر، ٹیک ویلی کے ذریعے، حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر مندرجہ ذیل مقاصد حاصل کرے گا:

سن 2026 تک 500,000 سے زائد کروم بکس کی مقامی اسمبلی کا قیام۔
طلباء اور اساتذہ کے لیے ڈیجیٹل ٹولز اور وسائل تک رسائی فراہم کرنا۔
کلاس روم میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے بارے میں اساتذہ کی تربیت۔
ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے والے جدید پروگرامز کی تیاری اور نفاذ۔

یہ تعاون خاص طور پر ان بچوں کی مدد پر مرکوز ہے جو اسکول نہیں جا رہے۔ گزشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان، میاں محمد شہباز شریف نے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے 26 ملین سے زائد بچوں کو دوبارہ تعلیمی اداروں میں داخل کرانے کے لیے ایک قومی پروگرام کی نگرانی کا وعدہ کیا تھا۔

گوگل کروم بکس بنانے والی آسٹریلوی کمپنی، الائیڈ، پاکستان میں کروم بکس کی مقامی اسمبلی لائن قائم کرے گی تاکہ تعلیمی مقاصد کے لیے سستی کروم بکس فراہم کی جا سکیں۔ اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ملک کے ہر طالب علم کو جدید کلاس روم ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو سکے، جس سے ان کے سیکھنے کے تجربے میں اضافہ ہو۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا، “گوگل فار ایجوکیشن (Google for Education) کے ساتھ ہماری شراکت داری پاکستان میں ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی کوششوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ٹیکنالوجی سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے اور ہمارے طلباء کو مستقبل کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔”
Google for Education
وزیراعظم پاکستان، میاں محمد شہباز شریف نے گوگل اور حکومت پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام سے درخواست کی کہ وہ باہمی طور پر فائدہ مند ہم آہنگی کی نشاندہی کے لیے مل کر کام کریں۔

گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا کہ “یہ تعاون پاکستان کے تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے، جس سے لاکھوں طلباء کو تعلیم اور ڈیجیٹل ٹولز تک رسائی ملے گی اور وہ ڈیجیٹل معیشت کے لیے بہتر طور پر تیار ہو سکیں گے۔ مزید برآں، 5 لاکھ سے زائد کروم بکس کی مقامی اسمبلی سے پاکستان کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں ترقی اور ٹیکنالوجی میں مزید سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔”

گوگل فار ایجوکیشن (Google for Education) کے منیجنگ ڈائریکٹر، کیون کیلز کا کہنا ہے کہ “گوگل فار ایجوکیشن (Google for Education) کے پیش کردہ طاقتور اوزار سیکھنے والوں کو کلیدی مہارتیں سیکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ان مہارتوں میں جدید ڈیجیٹل ، بنیادی خواندگی، اور مصنوعی ذہانت کی مہارتیں شامل ہیں۔ ہمیں حکومتی مشن میں معاونت کرنے اور پاکستانی نوجوانوں اور اسکول نہ جانے والے بچوں سمیت سب کو محفوظ طریقے سے اعلیٰ معیار کے تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ، گوگل کلاس روم اور ورک اسپیس فار ایجوکیشن اساتذہ کو اپنے طلباء پر زیادہ مؤثر اور مثبت اثر ڈالنے میں معاون ثابت ہوں گے۔”

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔