فلوریڈا میں ایک مبینہ حملے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Former President Donald Trump) ایک بار پھر بچ گئے، جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس شخص کی شناخت 58 سالہ ریان ویسلے روتھ کے نام سے ہوئی ہے، جو حملے کے وقت ٹرمپ سے صرف 250 سے 450 میٹر کے فاصلے پر تھا۔
حملے کے دوران، ٹرمپ (Former President Donald Trump) گولف کھیل رہے تھے۔ ملزم کو علاقے میں ناکہ بندی کے بعد حراست میں لیا گیا، اور اس کے پاس سے ایک اے کے 47 رائفل بھی برآمد ہوئی۔ روتھ قاتلانہ حملے کی ویڈیو GoPro کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کرنا چاہتا تھا۔
پولیس کے مطابق، ریان ویسلے روتھ ماضی میں چھوٹے جرائم کے سلسلے میں آٹھ بار گرفتار ہو چکا ہے۔ میکانیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے روتھ نے بے گھر افراد کی مدد کے لیے ایک تنظیم بھی قائم کی تھی۔
روتھ کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، لیکن اس نے آخری بار ڈیموکریٹ کے ووٹر کے طور پر اندراج کرایا تھا۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں یوکرین کی حمایت میں متعدد پوسٹس موجود ہیں اور یوکرین کے دفاع کے لیے ہزاروں شہریوں کو بھرتی کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔