خیبر پختون خوا پشاور (نیوز ڈیسک) افغان قونصل جنرل کی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور (Ali amin Ganda Pur) سےملاقات کی.
ایک دن پہلے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا، علی امین گنڈاپور، ( Ali amin Ganda Pur) نےاپنے صوبے میںامن کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہارکیا تھا. اورجمعرات کو انہوں نے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی سے ملاقات کی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک جرگہ تشکیل دے کر افغان حکام کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔
علی امین گنڈاپور نے سرحدی علاقے میں تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور صوبے میں قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت افغان باشندوں کی فلاح و بہبود کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔