پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا (Jannat Mirza ) نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے جاپانی فیشن انڈسٹری میں اپنے ڈیبیو کا اعلان کر دیا ہے۔
جنت مرزا، جو اپنی نازک beauty اور شاندار شخصیت کے لئے جانا جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر اپنی دلکش پوسٹس اور شاندار اسٹائل کے ذریعے بے شمار مداحوں کی پسندیدہ بن چکی ہیں۔
حال ہی میں، جنت مرزا نے جاپانی فیشن انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے کا اعلان کیا ہے، جہاں انہوں نے جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کے لیے ریمپ واک کی۔ اس فیشن شو کی جھلکیاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
یہ ان کا عالمی فیشن انڈسٹری کی طرف پہلا قدم ہے، جس نے نہ صرف ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا بلکہ ان کے لاکھوں مداحوں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔
انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز رکھنے والی جنت مرزا (Jannat Mirza ) کو جاپانی فیشن شو میں سرخ اور جامنی لباس میں دو مرتبہ ریمپ پر جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کی لانچ پارٹی پر ریمپ واک کر کے انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی۔