پاکستانی نژاد محمد علی (ً Muhammad Ali) کی مسلسل بارہویں فتح: ذیابیطس کے مریضوں کے لیے حوصلہ مند.
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد علی نے مانچسٹر میں اپنے حالیہ میچ میں کامیابی حاصل کرکے اپنی بارہویں مسلسل فتح کو یقینی بنایا۔ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا محمد علی (Muhammad Ali) نے سخت مقابلے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر فتح حاصل کی۔
میچ کے بعد محمد علی نے کہا کہ وہ ذیابیطس اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے لیے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں اور اپنے ملک پاکستان کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔ محمد علی برطانوی باکسنگ فیڈریشن کی تاریخ کے پہلے ذیابیطس سے متاثرہ باکسر ہیں، جن کی یہ مسلسل فتح ایک اہم علامت ہے۔