پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے کمی کا امکان۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات (Petroleum products) کی قیمتوں میں 16 اگست کے بجائے آج رات سے کمی کا امکان ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کی کمی متوقع ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات (Petroleum products) کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ بڑی معیشتوں کی جانب سے کم استعمال ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان ہر مہینے کی یکم اور 16 تاریخ کو کیا جاتا ہے، جو کہ آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں میں اضافہ یا کمی کا تعین کرتا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔