بیرون ملک پاکستانیوں نے ڈالرز کی برسات کر دی۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پچھلے پانچ ماہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں(Overseas Pakistanis) نے اوسطاً 3 ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال جولائی میں بیرون ملک پاکستانیوں (Overseas Pakistanis) کی طرف سے بھیجی گئی رقم 2 ارب 99 کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ برس جولائی کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہے، لیکن رواں سال جون کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، فروری میں پاکستانی ورکرز کی ترسیلات کا حجم سوا دو ارب ڈالر تک گرنے کے بعد سے مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ مئی میں سب سے زیادہ ترسیلات 3 ارب 24 کروڑ ڈالر تھیں اور مارچ سے جولائی تک کی اوسط ترسیلات 3 ارب 3 کروڑ ڈالر رہی ہیں۔

جولائی میں سعودی عرب سے مقیم پاکستانیوں نے 76 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 61 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں۔ برطانیہ سے 44 کروڑ، یورپی یونین سے 35 کروڑ اور امریکہ سے 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں۔ آسٹریلیا سے 5.34 کروڑ اور کینیڈا سے 4.21 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئی ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔