نکاح کے محض 3 منٹ بعد ہی طلاق۔

کویت میں ایک جوڑے کے درمیان جس کے نکاح کو 5 منٹ بھی نہیں ہوئے تھے، نکاح کے محض 3 منٹ بعد ہی طلاق (Divorce) ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلہن اور دلہے کے درمیان اس وقت طلاق ہوئی جب شوہر نے شادی کی تقریب سے نکلتے وقت دلہن کا مذاق اُڑایا۔

جب نکاح کے بعد جوڑا عدالت سے باہر جانے کے لیے نکلا تو دلہن پھسل گئی۔ دلہے نے اسے گرنے پر ’بیوقوف‘ کہہ دیا۔ یہ سن کر خاتون غصے میں آگئیں اور جج کے پاس واپس گئیں اور شادی فوری منسوخ کرنے کی درخواست کی۔

جج نے درخواست سن کر شادی کے صرف تین منٹ بعد جوڑے میں علیحدگی کے احکامات جاری کر دیے۔ یہ ملک کی تاریخ کی مختصر ترین شادی بتائی جاتی ہے۔

شادی میں شریک ہونے والے ایک فرد نے ایکس پر بتایا کہ میں ایک شادی میں گیا تھا جہاں دُلہے نے اپنی بیوی کا مذاق اڑایا جس میں لڑکی کا والد بھی شامل تھا۔ لڑکی نے فوراً اسی وقت طلاق (Divorce ) لے لی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔