اے پی این ایس اور پی بی اے کی حکومت کو وارننگ: اشتہارات پر ٹیکس تبدیلیاں بند کرائیں

آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (APNS) اور پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (PBA) نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ سے درخواست کی ہے کہ سیلز پروموشن اور اشتہارات کے اخراجات میں 25 فیصد تک کی انکم ٹیکس ریٹرن ایڈجسٹمنٹ کی تجویز واپس لی جائے۔

آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (APNS) کے سیکریٹری جنرل سرمد علی اور پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (PBA) کے چیئرمین شکیل مسعود نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ کو خطوط لکھے ہیں۔

ان خطوط میں اے پی این ایس اور پی بی اے نے اس مجوزہ ترمیم کے میڈیا پر منفی معاشی اثرات کا ذکر کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کی منظوری سے اشتہارات دینے والی ملٹی نیشنل اور دیگر کمپنیوں کے ٹیکس واجبات میں اضافہ ہوگا۔ کاروباری اخراجات بڑھیں گے جبکہ اشتہارات کے اخراجات میں کمی آئے گی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے مشکل معاشی حالات کا سامنا کرتی میڈیا انڈسٹری کا کاروبار مزید متاثر ہوگا، چھوٹے اخبارات اور میڈیا چینلز بند ہوجائیں گے اور بے روزگاری بڑھے گی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔