جاز کے پلیٹ فارم’ گرج ‘ کا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ پاکستان میں علاقائی دستیابی زون قائم کرنے کے لیے اشتراک

جاز کی جانب سے پاکستان کے معروف کلاؤڈ سروسز اور سائبر سیکیورٹی سلوشنز (Cloud services and cyber security solutions) فراہم کرنے والے ادارے گرج (Garaj) نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ پاکستان میں ایک کلاوڈ سروسز اور سائبر سیکیورٹی (Cloud services and cyber security) کی فراہمی کے لیے علاقائی دستیابی زون تشکیل دیا جا سکے۔ حکمت عملی پر مبنی اس اقدام سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی آپریشنل مضبوطی اور متعدد ممالک میں صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے گا ، جس سے ڈیجیٹل تبدیلی اور عالمی ڈیٹا سینٹر آپریشنز کو ہموار بنانے کے عزم کو تقویت ملے گی۔

گرج کے جدید انفراسٹرکچر کے ذریعے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان میں اپنے بنیادی آئی ٹی اور بینکنگ سسٹمز کی میزبانی کرے گا، جس سے ٹی آئی اے-942 کے سخت عالمی پروٹوکول پر پورا اترنے والے ڈیٹا ہینڈلنگ اور اعلیٰ دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ سیٹ اپ گرج کی ریٹڈ-3 سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مضبوط نظام کے ساتھ بینک کے آپریشنز کی مدد کرے گا، بینکنگ کی خدمات میں کاروباری تسلسل فراہم کرے گا اور مشکل حالات میں بھی کلائنٹ کی توقعات کا تحفظ کرے گا۔

اس شراکت داری میں گرج کی طرف سے24/7 کی بنیاد پر آپریشنل سپورٹ شامل ہے، جس میں ایک مخصوص نیٹ ورک آپریشنز سینٹر (NOC)، مسائل کے بروقت حل کے لیے فعال حکمت عملی اور سرٹیفائیڈ انجینئرز کے ذریعے ایک چوبیس گھنٹے دستیاب ہیلپ ڈیسک شامل ہے۔ یہ وسائل بلا تعطل سروس کو یقینی بناتے ہیں اور اعلیٰ اپ ٹائم کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، جس سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کاروباری تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین کے اعتماد کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

جاز بزنس کے صدر برائے انٹرپرائز سولوشنز، آصف عزیز نے اس شراکت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ” ہم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی آپریشنل استقامت کو بڑھانے اور اپنے صارفین کے لیے محفوظ اور بلا تعطل خدمات کو یقینی بنانے میں تعاون پر بے حد خوش ہیں ۔ بینک کی دیرینہ ساکھ کے ساتھ اپنی مہارت کو یکجا کرکے، ہم قابل اعتماد بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنا رہے ہیں جو محفوظ اور بلا تعطل آپریشنز کو ممکن بناتا ہے۔ یہ شراکت نہ صرف بینک کے تکنیکی انفراسٹرکچر کو مضبوط بناتی ہے بلکہ پورے خطے میں مسلسل ترقی، وسعت اور صارفین کے تجربات کو بہتر بنانے کی بنیاد بھی رکھتی ہے۔ “

اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ،ریحان شیخ ،نے کہا کہ ”یہ اسٹریٹجک شراکت داری بینک کے ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرتی ہے اور ہماری ڈیجیٹل قیادت کو آگے بڑھاتی ہے۔ گرج کے جدید ترین مقاصد پر مبنی ڈیٹا سینٹر سے فائدہ اٹھاکر ہم اپنے صارفین کو محفوظ، مضبوط، ہموار اور قابل رسائی ڈیجیٹل بینکنگ حل فراہم کرنے کے اپنے عزم کومزید مستحکم کررہے ہیں۔ یہ اتحاد ہمارے ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے، مستعد رہنے اور پاکستان میں ایک جامع مالیاتی ماحول کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ “

یہ شراکت پاکستان میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی علاقائی موجودگی اور عملی استحکام کے قیام میں ایک نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو دونوں اداروں کے جدت، قابل اعتماد ہونے اور کلائنٹ سروس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ گرج اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے علاقائی دستیابی زون کو فعال بنا کر بینک کو آپریشنل کارکردگی بڑھانے اور پاکستان سے کئی ممالک کو باآسانی خدمات فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔