سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے 3 ریسرچرز کو دوبارہ سپریم کورٹ میں طلب کرلیا.

پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی ( CJ Yahya Afridi ) نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ہدایت پر لاہور ہائی کورٹ واپس جانے والے تین اہم ریسرچرز کو دوبارہ سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ریسرچرز جن میں سینئر سول جج ظفر اقبال، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں، جسٹس منصور علی شاہ کی ریسرچ ٹیم کا حصہ تھے۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تینوں ریسرچرز کی ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر 28 جولائی کو انہیں لاہور ہائی کورٹ واپس بھیج دیا تھا، تاہم چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےان ریسرچرز کو دوبارہ سپریم کورٹ میں خدمات کے لیے طلب کر لیا۔ یہ اقدام اس بات کا عکاس ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی( CJ Yahya Afridi ) سابقہ انتظامی فیصلوں میں ترمیم کر کے ججز کی ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

اس تبدیلی کو عدالتی انتظامی ڈھانچے میں توازن برقرار رکھنے اور سپریم کورٹ کے عملے کی بھرپور معاونت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے سپریم کورٹ میں جاری مقدمات میں جلد اور معیاری تحقیق کا عمل ممکن ہو سکے گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔