پاکستان کی معاشی بحالی: آئی ایم ایف سے مزید اربوں ڈالرز کی درخواست

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) سے اربوں ڈالر کی مدد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس کے دوران دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے تصدیق کی کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو اس سلسلے میں باضابطہ درخواست دی ہے۔

گزشتہ ماہ آئی ایم ایف (IMF) نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دی تھی، تاہم مزید مالی معاونت ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ (RST) پروگرام کے تحت مشروط ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے تقریباً 220 سے 250 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز کے لیے مذاکرات بھی کر رہا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ سال کے سیاسی عدم استحکام اور سیلابی تباہ کاریوں کے بعد دیوالیہ ہونے کا سامنا کیا تھا، لیکن حکومتی اقدامات اور اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔وزیر خزانہ نے انکشاف کیا کہ ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں بہتری اور روپے کی قدر میں استحکام کی وجہ سے، پاکستان نے مئی اور جون کے دوران اپنے عالمی شراکت داروں کو 2 ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کی ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔