اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ (Emerging Teams T20 Asia Cup) کے دلچسپ میچ میں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کو 7 رنز سے شکست دے دی۔
عمان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا گئے میچ میںبھارت اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ کپتان تلک ورما نے 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ پربھ سمرن سنگھ نے 36 اور ابھی شیک شرما نے 35 رنز بنائے۔ پاکستان کے سفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں، پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی۔ عرفات منہاس نے 41 رنز بنائے، یاسر خان نے 33 اور قاسم اکرم نے 27 رنز کی شراکت کی۔ بھارت کی جانب سے انشول کمبوج نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نشانت اور راسک نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ (Emerging Teams T20 Asia Cup) کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات نے عمان کو چار وکٹ سے شکست دی۔