چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس (Reserved seats case) کے حوالے سے 8 ججوں کی دوسری وضاحت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار مجاہد محمود، اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب، اور ویب ماسٹر عاصم جاوید سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ جب اصل فائل جمع نہیں کروائی گئی تو وضاحت کیسے جاری کی گئی؟ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ان تمام افسران کو نوٹس جاری کیا ہے تاکہ وضاحت پیش کی جا سکے۔
یاد رہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس(Reserved seats case) پر سپریم کورٹ کے 8 ججوں نے حال ہی میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر دوسری وضاحت جاری کی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے باوجود 12 جولائی کے عدالتی فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے رجسٹرار اور متعلقہ افسران سے پوچھا ہے کہ اصل فائل پیش کیے بغیر وضاحت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر کیسے آئی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے اور ممکنہ طور پر اس معاملے کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ اگر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ نے سنگین نتائج کا عندیہ دیا ہے۔