جوبائیڈن کا عالمی قیادت سے مشاورت: “ایران-اسرائیل جنگ کا خدشہ ٹالا جا سکتا ہے

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران اور اسرائیل (Iran and Israel)‌کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے کے امکانات پر روشنی ڈالی ہے۔ برلن میں جرمنی، فرانس، اور برطانوی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے ساتھ تنازع کو وقتی طور پر ختم کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

صدر بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان میں جنگ بندی ممکن ہو سکتی ہے، لیکن غزہ میں حالات پیچیدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قیادت اس بات پر متفق ہے کہ اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی نتیجہ نکلنا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ایران پر ممکنہ حملوں کے اہداف کی منظوری دی ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر ایران اور اسرائیل (Iran and Israel)‌کے درمیان جنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔