وزیراعظم شہباز شریف نےآج دوپہر ڈیڑھ بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے، جس میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس (Special committee meeting) بھی صبح 11:30 بجے ان کیمرہ ہوگا تاکہ ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دی جا سکے۔
گزشتہ روز سید خورشید شاہ کی سربراہی میں ہونے والے خصوصی کمیٹی کے اجلاس (Special committee meeting) میں صرف 12 اراکین شریک ہو سکے۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں مصروفیت اور راستوں کی بندش کی وجہ سے زیادہ تر ارکان غیر حاضر رہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز پر غور کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی آئینی مسودہ فراہم کیا گیا۔