ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 3 کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کر دیں.

پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک کی رپورٹ (Tik Tok Report) کے مطابق، حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 99.5 فیصد ویڈیوز صارفین کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کر دی گئیں، جبکہ 97 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کی گئیں۔

یہ اعداد و شمار ٹک ٹاک کے اس عزم کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پلیٹ فارم کو پاکستانی صارفین کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

یاد رہے کہ روزانہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد لوگ ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، جہاں لاکھوں ویڈیوز اور مواد پوسٹ کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے علاوہ، 2024 کی دوسری سہ ماہی میں ٹک ٹاک نے عالمی سطح پر 178,827,465 ویڈیوز حذف کیں۔ ان میں سے 144,430,133 ویڈیوز آٹومیشن کے ذریعے ہٹائی گئیں، جس سے پلیٹ فارم کی رئیل ٹائم ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کی جدیدیت کا ثبوت ملتا ہے۔

ٹک ٹاک کی رپورٹ (Tik Tok Report) کے مطابق بحال شدہ ویڈیوز کی تعداد میں 50 فیصد کمی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جس سے پلیٹ فارم کے مواد کی اعتدال کے نظام کی درستگی اور کارکردگی میں بہتری ظاہر ہوتی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔