مولانا فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست-

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن ( Fazal ur Rehman) نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے اپیل کی ہے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران اپنے احتجاج کو مؤخر کریں۔

ٹنڈو الہٰ یار میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے مظاہروں کے نتائج کبھی بھی مثبت نہیں رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ مسودہ قانون کو انہوں نے مسترد کردیا ہے، کیونکہ یہ عدلیہ کی طاقت کو کمزور کرتا ہے اور انسانی حقوق کی پامالی کا باعث بنتا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن ( Fazal ur Rehman) نے مزید کہا کہ اسمبلی کا مقصد عوامی مفادات کے خلاف قانون سازی کرنا نہیں ہے، اور جن نکات کو انہوں نے مسترد کیا تھا، وہ اب واپس ہوچکے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ نے تصدیق کی کہ مسودہ قانون پر کافی اتفاق رائے ہو چکا ہے، اور وہ بلاول بھٹو زرداری، نواز شریف اور پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 18ویں ترمیم کے حوالے سے بھی انہیں نو ماہ لگے تھے، لہٰذا آج کیا ایسا مسئلہ ہے کہ ان پر جلدی فیصلے مسلط کیے جا رہے ہیں؟ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ اب اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔