ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ (Team England) کے خلاف مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، دوسری اننگز میں اس کی چھٹی وکٹ 82 رنز پر گری ہے۔
عبداللہ شفیق پہلی ہی گیند پر صفر پر واپس لوٹ گئے، شان مسعود نے 11، بابر اعظم نے 5، صائم ایوب نے 25، محمد رضوان نے 10 اور سعود شکیل نے 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے پہلے انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی پہلی اننگز میں 823 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
انگلینڈ نے آج پاکستان کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بنائے، جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے تھے۔
آج کے کھیل کے آغاز پر انگلش بلے باز جو روٹ نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جو کہ ان کی چھٹی ڈبل سنچری ہے۔
کچھ دیر بعد انگلینڈ نے پاکستان پر پہلی اننگز میں برتری حاصل کر لی۔
آج کے دن انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 703 رنز پر گری جب جو روٹ 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 779، چھٹی 797 اور ساتویں وکٹ 799 رنز پر گری۔
انگلش ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 317 رنز ہیری بروک نے اسکور کیے۔
پاکستان کی طرف سے صائم ایوب اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان آغا، شاہین آفریدی اور عامر جمال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹوں پر 492 رنز بنائے تھے۔
اس سے پہلے پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 3 سنچریاں بنائی گئیں، کپتان شان مسعود نے 151، عبداللّٰہ شفیق نے 102 جبکہ سلمان علی آغا نے 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33، بابر اعظم 30 اور شاہین شاہ آفریدی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ (Team England) کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ، شعیب بشیر اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔