انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا.

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ (Pakistan vs England Test Series) کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، جو 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ انجری کی وجہ سے بین اسٹوکس ٹیم میں شامل نہیں ہو سکیں گے، جس کی قیادت اولی پوپ کریں گے۔ ٹیم میں زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک جیسے اہم کھلاڑی شامل ہیں۔

فاسٹ بولر برائیڈن کارس اس ٹیسٹ میچ کے دوران اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ اسٹوکس ہیم اسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہونے کے عمل میں ہیں، اور ان کی غیر موجودگی میں
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی قیادت اولی پوپ کریں گے۔

بین اسٹوکس نے اس موقع پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا کہ وہ میچ نہیں کھیل رہے، لیکن انہوں نے طویل مدتی اہداف پر توجہ مرکوز رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملتان میں برطانوی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “پہلا ٹیسٹ نہ کھیلنا ہمیشہ مایوس کن ہوتا ہے، لیکن میرے دماغ میں گول ہیں جن پر مجھے فوکس کرنا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “دوسرے ٹیسٹ (Pakistan vs England ) کے لیے خود کو تیار کرنے میں میرے پاس دس روز ہیں۔ میڈیکل ٹیم کے ساتھ بڑی محنت کی ہے اور اگلے دس دن میں اپنی بولنگ کو ٹریننگ میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔”

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔