سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائی

سابق صدر پاکستان، ڈاکٹرعارف علوی کا ڈینٹل کلینک ( Dr Arif Ali Dental Clinic) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے سیل کر دیا ہے یہ کلینک کراچی کے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع تھا.

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک کا یہ کلینک ایک رہائشی بنگلے میں قائم تھا، اور اس کارروائی میں ایس بی سی اے اور پولیس کی بھاری نفری شامل تھی، جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی نے کی۔

ڈاکٹر عارف علوی دندان سازی ( Dr Arif Ali Dental Clinic) کے شعبے میں 55 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اور اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی مہارت اور لگن نے انہیں اپنے ساتھیوں اور مریضوں میں ایک معتبر شہرت عطا کی ہے۔

اس واقعے نے ان کی دندان سازی کی خدمات پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔