آرمی چیف کا کراچی تاجر برادری کو مل کر کام کرنے کی دعوت.

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر( Army Chief ) نے اپنے کراچی کے دورے کے دوران تاجر برادری سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے ملک کی معیشت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر، انہوں نے یقین دلایا کہ مایوسی گناہ ہے اور پاکستانی عوام کو اپنے ملک کی خوشحالی کے لیے کبھی امید نہیں چھوڑنی چاہیے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر ( Army Chief ) نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ وسائل اور صلاحیتیں موجود ہیں، اور ملک کو بین الاقوامی سطح پر اپنا جائز مقام حاصل کرنے کے لیے عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مغربی سرحد پر اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کو معیشت پر مثبت اثر ڈالنے کا ذریعہ قرار دیا اور بتایا کہ فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سختی سے کاروائی کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

آرمی چیف نے دوست ممالک جیسے چین، سعودی عرب، اور یو اے ای کی طرف سے پاکستان کی معیشت کی بحالی میں کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ گوگل اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جو کہ تاجر برادری کی کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کراچی کی کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی تاکہ پاکستان کے روشن مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔