پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی وجہ سے لیاقت باغ، راولپنڈی کو مکمل طور پر سیل (Rawalpindi Sealed Off) کر دیا گیا ہے۔ مریڑ چوک سے آنے والی شاہراہ بند کی گئی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب سے قافلوں کو روکنے کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ حکمت عملی اپنائی ہے۔
شہر کے مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر راولپنڈی اور اسلام آباد کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں 25 سے زائد اور اسلام آباد میں 9 مقامات پر کنٹینرز کی تنصیب کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
راولپنڈی میں مختلف اہم مقامات جیسے گلزار قائد، شمس آباد، فیض آباد اور دیگر جگہوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں، جبکہ اسلام آباد کے ٹی چوک، کورال اور دیگر مقامات بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
تمام راستوں کو تین تہوں میں کنٹینرز، ڈمپرز، اور خار دار تاروں کے ذریعے بند کیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں 4000 سے زائد افسران اور اہلکار اینٹی رائٹ سامان کے ساتھ موجود ہیں۔
راولپنڈی میں 31 مختلف مقامات پر اضافی پکٹس قائم کی گئی ہیں، جہاں ایک ڈی ایس پی اور دو ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے۔ پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس اور پیٹرولنگ یونٹ بھی تیار ہیں، جبکہ اسلام آباد پولیس بھی مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے موجود ہے۔
اڈیالہ روڈ کے مختلف مقامات پر لوڈنگ ٹرکس لگا کر راستوں کو بند کر دیا گیا،اڈیالہ کے مختلف مقامات جن میں خواجہ کارپوریشن چوک ، دھامہ سیدہ، جراہی گاؤں اور کلیال روڈ گاڑیوں کے لیے بند. راستوں کی بندش سے پبلک ٹراسپوٹ کو بھی بند کر دیا گیا.
راولپنڈی میں جہاں کنٹینرز لگائے گئے.
گلزار قائد ، شمس آباد، فیض آباد، آئی جے پی روڈ، ڈبل روڈ، کٹاریاں پل، پنڈورا چونگی، کھنہ پل،ٹی چوک، 26 نمبر چونگی، پارک روڈ، کلمہ چوک ڈھوک سیدان روڈ، ٹینچ باٹا، منڈی موڑ، 4th, 5th, 6th ایونیو،ناز سینما روڈ ،راجہ بازار،گوالمنڈی، کچہری چوک، ڈھوک دلال پل کے اوپر،گولڈن سی این جی کے قریب.
اسلام آباد میں جہاں کنٹینرز لگائے گئے
ٹی چوک، کورال، کھنہ، فیض آباد، آئی جے پی جنکشن، 26 نمبر،گولڑہ موڑ، بی 17، مارگلہ روڈ.
راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، اور قانون و انتظام کی صورت حال کو خراب کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
راولپنڈی شہر میںسڑکوں کی بندش (Rawalpindi Sealed Off) کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور لمبی قطاریں سڑکوں پر لگ گئی ہیں۔ اڈیالہ روڈ کے مختلف مقامات پر بھی راستے بند کر دیے گئے ہیں، جس سے عوامی ٹرانسپورٹ متاثر ہوئی ہے۔