جاپانی سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز سے اہم ملاقات: دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم-

جاپان کے سفیر، واڈا میٹو ہیرو، (Japan’s Ambassador, Wada Meto Hiro) نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان موجودہ بہترین تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے عزم رکھتے ہیں، اور جاپان کی عالمی سطح پر محنت اور لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔

مریم نواز نے تعلیم، صحت اور شہری سہولتوں کے شعبوں میں جاپان کی مدد کو سراہا، اور کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور مراعات فراہم کر رہی ہے۔

جاپانی سفیر، واڈا میٹو ہیرو، (Japan’s Ambassador, Wada Meto Hiro) نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، اور معاونِ خصوصی راشد نصر اللّٰہ بھی موجود تھے.

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔