پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری (PIA Privatization) کے لیے کمیشن نے بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر کے اسے 31 اکتوبر 2023 کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، نجکاری کمیشن کی جانب سے بڈنگ کے لیے پیشگی رقم جمع کروانے کی مہلت بھی بڑھا کر 28 اکتوبر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے یہ رقم 27 ستمبر تک جمع کرانی تھی۔
ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ توسیع پی آئی اے کی نجکاری (PIA Privatization) کے عمل میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے، کیونکہ یکم اکتوبر کو بڈنگ کے تمام تیاریاں مکمل تھیں۔ موجودہ صورتحال میں چھ نجی کمپنیوں کے کنسورشیم بڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔