پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستوں (Reserved seats) کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست کا ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کے بعد عدالتی فیصلے کی وضاحت طلب کی گئی ہے، کیونکہ 12 جولائی کے مختصر فیصلے کے وقت نیا قانون موجود نہیں تھا۔
الیکشن کمیشن نے اپنی درخواست میں یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کی صورت میں قانون سازی کر لی ہے، لہذا یہ وضاحت کی جائے کہ آیا پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون پر عمل کیا جائے یا سپریم کورٹ کے فیصلے پر۔
اعلامے میں مزید بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے وضاحتی حکم میں کچھ نکات پر نظرثانی کی درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے۔
یہ یاد رہے کہ 23 ستمبر کو سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ سنایا تھا، جس میں الیکشن کمیشن کو دوبارہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو مخصوص نشستوں (Reserved seats) پر نوٹیفائی کرے۔