پاکستانی باکسر عثمان وزیر(Usman Wazeer) نے بھارتی باکسر سلوام کو شکست دے کر ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تھائی لینڈ میں آج پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور بھارتی باکسر سلوام کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ ہوا۔ میچ سے پہلے دونوں کھلاڑیوں نے اپنا وزن چیک کروایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔
بھارتی باکسر سلوام ، عثمان وزیر کے دو زوردار مکے برداشت نہ کرسکے اور رنگ میں گر گئے۔ اس کے بعد، بھارتی باکسر سلوام کی ٹیکنیکل بنیاد پر شکست تسلیم کی گئی۔
پہلے راؤنڈ کے آغاز کے چند سیکنڈ بعد عثمان نے ایک طاقتور مکا مارا، جس پر بھارتی باکسر زمین پر گر گئے۔ جیسے ہی انہوں نے اپنی سانس بحال کی، عثمان نے ایک اور مکا جڑ دیا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بنیاد پر فاتح قرار دیا۔
26 سالہ عثمان وزیر (Usman Wazeer) کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ اپنے کیریئر میں مسلسل 14 فتوحات حاصل کر چکے ہیں۔