حزب اللہ (Hezbollah) نے لبنان سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر پہلا میزائل حملہ کیا، جس کا ہدف موساد کا ہیڈکوارٹر تھا۔ تاہم اسرائیل نے اپنے دفاعی نظام کی مدد سے میزائل کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب، اسرائیل نے لبنان پر نئے فضائی حملے کیے ہیں، جن میں 250 جنگی طیاروں نے 2 ہزار سے زائد بم گرائے۔ لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 596 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1800 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
حملے کے دوران حزب اللہ (Hezbollah) کے اہم کمانڈر ابراہیم قبیسی بھی شہید ہوئے۔ لبنان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
امریکا کے بعد، برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ برطانوی حکومت نے لبنان سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے 700 فوجی قبرص میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس آج منعقد ہو گا۔