فوزیہ ارشد نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کردیا، پارٹی سے وفاداری کا عزم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر فوزیہ ارشد (Senator Fawzia Arshad) نے اپنے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

فوزیہ ارشد نے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو سینیٹ میں خط ارسال کیا، جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا اور میڈیا پر ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی اور جماعت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں اور آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت پارٹی پالیسی کی پابندی کرتی ہیں۔

سینیٹر فوزیہ ارشد (Senator Fawzia Arshad) نے اپنے خط میں مزید کہا کہ وہ آئینی معاملات پر پارٹی کی ہدایات کے مطابق ووٹ دیں گی اور ہر صورت پارٹی لائن کی پاسداری کریں گی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔