چین کی اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت: لبنان کی خودمختاری کے حق میں آواز بلند

چین نے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جاری حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی (China Foreign minister wang yee) نے واضح کیا کہ چین لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کرتا ہے۔ وانگ یی نے لبنان میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں اور مواصلاتی آلات کی تباہی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ان اقدامات کی مخالفت کی۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق نیویارک میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی (China Foreign minister wang yee) اور لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں 35 بچوں اور 58 خواتین سمیت 492 افراد شہید ہو چکے ہیں، جب کہ 1700 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔