پنجاب میں زرعی انقلاب: مریم نواز کا گندم اور سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کا عزم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز (CM Punjab Maryan Nawaz) کی زیر صدارت زرعی ترقی کے لیے ایک اہم اجلاس میں “ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگری کلچر” ( Transforming Punjab Agriculture) کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا، جس کے تحت سرکاری زمینوں پر گندم کی بوائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز (CM Punjab Maryan Nawaz) نے اس اقدام کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تاکہ ملکی غذائی تحفظ کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ، اجلاس میں کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹماٹر، پیاز اور دیگر سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ ویجیٹیبل فارمر گروپ کو بیج، کھاد، ڈرپ ایریگیشن اور سولرائزیشن پر سبسڈی دی جائے گی تاکہ کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے مستفید کیا جا سکے۔

مزید برآں، پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر بے موسمی پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کا پروجیکٹ بھی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے زرعی شعبے میں انقلاب برپا ہونے کی امید ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔