خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں 11 پولیس اہلکاروں (Bannu Police) کو احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں ( (Bannu Police) نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اہلکار لکی مروت میں ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کر رہے تھے، جس کے نتیجے میں انہیں فوری طور پر برخاست کیا گیا۔
ڈی پی او کے مطابق پولیس فورس میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ضروری ہے، اور جو اہلکار حکام کے احکامات ماننے سے انکار کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ڈیوٹی کے لیے سنجیدگی کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔