ون ڈے سیریزافغانستان کے نام ، جنوبی افریقہ کا تیسرے ون ڈے میں فاتحانہ اختتام-

جنوبی افریقہ نے شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں افغانستان (South Africa vs Afghanistan) کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کیا، لیکن سیریز کا تاج افغانستان کے سر رہا جو 1-2 سے کامیاب ٹھہری۔ 170 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے صرف 33 اوورز میں با آسانی حاصل کرلیا۔

ایڈن مارکرام کی شاندار 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے جنوبی افریقہ کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ ٹرسٹن اسٹبس نے 26 رنز کے ساتھ ٹیم کا ساتھ دیا۔ ٹونی زورزی 26، ٹمبا باووما 22 اور ریزا ہینڈرکس 18 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ افغانستان کی طرف سے محمد نبی، غضنفر اور فرید احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہجنوبی افریقہ کو ہرا کر افغانستان (South Africa vs Afghanistan) نے پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 177 رنز سے شاندار فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی ہے.۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔