ڈی آئی خان عید میلاد النبیۖ کے مرکزی جلوس کی قیادت ضلعی صدر سید نزاکت حسین شاہ گیلانی نے کی۔

رحمت اللعالمین، خاتم النبیین رسول کریم صلی الله علیه وسلم کی ولادت با سعادت کا جشن ملک بھرمیں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے مرکزی جلوس کی قیادت جماعت اہلسنت کے ضلعی صدر سید نزاکت حسین شاہ گیلانی ( Syed Nazakat Hussain Shah Gillani) نے کی

مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بھی بلند ہو رہی ہیں۔جشن عید میلادالنبیۖ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبویۖ کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے مرکزی جلوس کی قیادت جماعت اہلسنت کے ضلعی صدر سید نزاکت حسین شاہ گیلانی ( Syed Nazakat Hussain Shah Gillani) نے کی۔ جشن عید میلاد النبیۖ کا مرکزی جلوس تاج مسجد ڈیرہ سے صبح 9 بجے روانہ ہوا، شہر بھر کے چھوٹے بڑے سب جلوس اس مرکزی جلوس میں ضم ہوتے رہے۔ جبکہ جلوس ڈیرہ اسماعیل خان لیاقت پارک پر اختتام پزیر ہوا۔ اور نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد خیرات کا اہتمام کیا گیا۔
Syed Nazakat Hussain Shah Gillani DI Khan


ڈیرہ اسماعیل خان جماعت اہلسنت کے ضلعی صدر سید نزاکت حسین شاہ گیلانی ( Syed Nazakat Hussain Shah Gillani) نے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپۖ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپۖ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے

اسلام آباد میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی الله علیه وسلم آج مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ گلی، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں، مسجدوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔

لاہور میں بھی جشن عید میلادالنبی صلی الله علیه وسلم بھرپور انداز سے منایا جارہا ہے گلیاں اور بازار سج چکے ہیں دن بھر ریلیاں اور پروقار محافل جاری رہیں گی۔

کراچی میں دو مرکزی جلوس نکالے گے، پہلا ٹاور سے آرام باغ تک اور دوسرا بولٹن مارکیٹ میں واقع نیو میمن مسجد سے نشتر پارک تک نکالا گیا، جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول صلی الله علیه وسلم نے بھرپور شرکت کی.

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔