پاکستان تحریک انصاف ( PTI deligation) کا وفد چیئرمین بیرسٹر گوہرکی قیادت میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا.
آج مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر بڑی گہماہ گہمی دیکھنے کو ملی، کچھ دیر پہلے حکومتی وفد جس کی سربراہی وزیر اعظم شہباز شریف کر رہے تھے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے ملاقات کر کے نکلا تھا.
پی ٹی آئی (PTI deligation) کے وفد میں عمر ایوب، شبلی فراض اور سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی شامل تھے.
ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے شبلی فراض کا کہنا تھا کہ ہماری اچھی ملاقات رہی ہے، اور قوم کو اچھی خبر سننے کو ملے گی.