وزیر اعظم شہباز شریف رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھرپہنچ گئے.

وزیر اعظم شہباز شریف ( PM Shahzab Sharif) اپنی ٹیم کے ہمراہ رات گئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے.

وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم سے متعلق آگاہ کیا. مولانا فضل الرحمان نے کہا ہمارے پاس آئینی ترامیم کا مسودہ آجائے تو ہی سوچ بچار کر سکتے ہیں.

وزیر اعظم شہباز شریف ( PM Shahzab Sharif) نے آئینی عدالتوں کے قیام اور آئینی ترامیم میں ساتھ دینے کا کہا، آئینی عدالتوں کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو کہا کہ عدالتوں میں کیسسز کی بہت زیادہ بھرمار ہےاور عدالتوں پر بہت زیادہ بوجھ ہے.آپ پارلیمنٹ میں حکومت کا ساتھ دیں. جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ججز کی مدت ملازمت یا تعداد بڑھانے کے سلسلے میں کسی ترامیم میں حکومت کا ساتھ نہیں د سکتے.بہرحال مسودہ آنے پر جواب دیا جاسکتا ہے.

دوران ملاقات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرکی قیادت میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا، اس وقت مولانا فضل الرحمان حکومتی وفد سے ملاقات میں مصروف تھے. جس پر ی ٹی آئی کا وفد واپس لوٹ گیا.

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔