وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات، مولانا نےتحفظات کا اظہارکردیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (Jamiat Ulema-e-Islam) (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق، وزیرِ اعظم شہباز شریف رات کے وقت اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کو آئینی ترامیم کے بارے میں آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے پاس آئینی مسودہ آئے گا، تو ہم تب غور و خوض کر سکتے ہیں، لیکن ججز کی مدتِ ملازمت یا تعداد میں اضافے پر ہم ساتھ نہیں دیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نےجمعیت علمائے اسلام (Jamiat Ulema-e-Islam) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو آئینی عدالتوں کے قیام اور ترامیم پر تعاون کی درخواست کی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔